نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن قائد راہول گاندھی اور پارٹی کے کئی دیگر اراکین آج ’مودی اڈانی ایک ہیں‘ نعرہ لکھی ہوئی ٹی شرٹ پہن کر پارلیمنٹ پہنچے ۔ انہوں نے صنعت کار گوتم اڈانی پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ راہولگاندھی اور کانگریس کے دیگر اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کامپلکس میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نظر آئے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ گوتم اڈانی کی مدد کر رہے ہیں اور اس معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کی جانی چاہئے۔ اس دوران انہوں نے انسانی زنجیر بھی بنائی۔ایک سوال کے جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کبھی بھی اڈانی معاملے کی تحقیقات نہیں کرا سکتے کیونکہ وہ خود اس معاملے کے دائرے میں آتے ہیں۔اس طرح وہ خود اپنی تحقیقات نہیں کراسکتے۔
کوئی بھی رکن بیاج لگا کر ایوان میں نہ آئے : اسپیکر برلا
نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ کسی بھی رکن کو بیج لگا کر ایوان میں نہیں آنا چاہئے ۔ اوم برلا نے کہا کہ رول 349 کے مطابق کسی بھی رکن کو بیج لگاکر ایوان میں نہیں آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے علاوہ کوئی بھی رکن کوئی اور نشان یا بیج لگاکر ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا۔ اسپیکر نے کہا کہ ایسا کرنے والا حکمران جماعت کا رکن ہو یا اپوزیشن کا، وہ سب کو بیج لگانے سے منع کریں گے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ کوئی بھی رکن قومی پرچم کے علاوہ کوئی بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے ۔
خیال رہے کہ کانگریس کے اراکین کالی جیکٹ پہن کر ایوان میں آئے تھے ، جس کی پشت پر لکھا تھا، ‘‘مودی اڈانی ایک ہیں، اڈانی سیف ہیں۔