مودی ،سونیا اور راہل نے منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

   

نئی دہلی، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔ ڈاکٹر سنگھ آج 87 برس کے ہوگئے ۔مسٹر مودی نے سابق وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور لمبی زندگی کی آرزو کی اور کہا کہ ‘‘ہمارے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد، میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی آرزو کرتا ہوں۔’’محترمہ گاندھی نے قومی تعمیر اور معاشی ترقی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خدمات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ڈاکٹر سنگھ کی مستحکم قیادت میں ملک نے مشکل دور میں بھی ترقی کی اونچی چھلانگ لگائی ہے ۔ آج کے حکمرانوں کو ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ میں ڈاکٹر سنگھ کی خوشحال اور صحت مند زندگی کی آرزو کرتا ہوں۔’’کانگریس نے بھی اپنے آفشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ‘‘آج ہم لوگ ان کی عظیم کامیابیوں کو یاد کرتے ہیں۔