مودی ،میڈیا اہم مسائل سے توجہ ہٹارہے ہیں :راہول

   

نئی دہلی ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر امیت شاہ اور میڈیا پر الزام عائد کیا کہ یہ لوگ اہم مسائل سے عوام کی توجہ ہٹارہے ہیں ۔ جب نوجوان روزگار کا سوال کرتے تو حکومت انہیں چاند دیکھنے کیلئے کہتی ہیں ۔ حکومت آرٹیکل 370 کی برخواستگی اور چاند کی باتیں کررہی ہیں لیکن ملک کو درپیش مسائل پر خاموش ہے ۔