کولکاتا: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کو فوری استعفیٰ دینا چاہئے۔ وہ تین زرعی قوانین واپس لیں یا حکومت چھوڑ دیں۔ ممتابنرجی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے دن لال قلعہ پر چڑھ کر جس شخص نے پرچم لہرایا تھا وہ بی جے پی کا چمچہ ہے۔ اس کی تصاویر امیت شاہ اور وزیراعظم مودی کے ساتھ ہیں۔ یہ بی جے پی کا ہی منصوبہ تھا کہ کسانوں کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے لال قلعہ پر اپنے آدمیوں کو چھوڑ دیا۔ یہ افسوس کی بات ہیکہ کسانوں کے تعلق سے حکومت سنجیدہ نہیں ہے ۔میں کسانوں کے ساتھ ہوں۔