آگرہ : وزیراعظم نریندر مودی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی صد سالہ تقاریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب 22 ڈسمبر کو منعقد ہوگی۔ وائس چانسلر طارق منصور نے بتایا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں صدسالہ تقاریب ایک اہم سنگ میل ہے اور اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے دعوت کو قبول کرنے پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی برادری ان کی مشکور ہے۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے جس سے یونیورسٹی کے فروغ میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ 1964ء کے بعد نریندر مودی پہلے وزیراعظم ہوں گے جو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔