مودی ، نتن یاہو کا کورونا تعاون میں مضبوطی کا عہد

   

یروشلم ؍ نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے چہارشنبہ کو بات کی جو اسرائیلی لیڈر کی جانب سے گذشتہ ماہ نئی حکومت تشکیل دیئے جانے کے بعد دونوں کی ٹیلیفون پر پہلی بات چیت ہے۔ کوروناوائرس وباء پھوٹ پڑنے کے بعد سے دونوں لیڈروں نے تیسری مرتبہ رابطہ قائم کیا ہے۔ مشیر برائے نتن یاہو نے نیوزایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ کوروناوباء سے نمٹنے میں دونوں نے تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا ہے۔ مودی نے نتن یاہو کو ریکارڈ پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کا جائزہ لینے پر مبارکباد پیش کی۔ مودی نے کہا کہ انڈیا ۔ اسرائیل پارٹنر شپ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جائے گی۔