مودی آج کو جکلیئر۔کرشنا نئی ریلوے لائن قوم کے نام وقف کریں گے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جکلیئر۔کرشنا کے درمیان نئی ریلوے لائن کو قوم کے نام وقف کریں گے اور کرشنا ریلوے اسٹیشن سے کچے گوڈا تک افتتاحی ٹرین سروس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ یہ تقریب تلنگانہ کے محبوب نگر میں منعقد کی جائے گی۔ ہفتہ کو ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے دوران مودی 13500 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں سڑکیں، پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اعلیٰ تعلیم جیسے کئی ترقیاتی پروجیکٹ شامل ہیں ۔