مودی ‘اسٹیچوآف یونٹی’ پر سردار پٹیل کو آج خراج عقیدت پیش کریں گے

   

نئی دہلی،30اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو کل ان کی یوم پیدائش پر گجرات کے کیوڑیا میں واقع ‘اسٹیچو آف یونٹی’ پر جاکر پورے ملک کی جانب سے خراج عقیدت پیش کریں گے ۔مسٹرمودی اس موقع پر منعقد یوم اتحاد کی پریڈ میں بھی حصہ لیں گے اور ٹیکنولوجی ڈمونسٹریشن سائٹ بھی جائیں گے ۔بعد میں وہ کیوڑیا میں سیول سروس کے ٹرینیز سے بھی بات چیت کریں گے ۔سال 2014سے ہر سال 31اکتوبر کو اتحاد کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے اور لوگ ملک بھر میں منعقد ایکتا دوڑ میں حصہ لیتے ہیں۔وزیراعظم نے گزشتہ 27اکتوبر کو من کی بات پروگرام میں لوگوں سے بڑی تعداد میں رن فار یونٹی میں حصہ لینے اور‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے مقصد کا اشتراک کرنے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے کہا تھا،‘‘ساتھیوں،جیسا کہ آپ جانتے ہیں 2014سے ہر سال 31اکتوبرکو ‘اتحاد کا قومی دن ’ منایا جاتا ہے ۔یہ دن ،ہمیں اپنے ملک کے اتحاد،سالمیت اور سلامتی کی ہرقیمت پر حفاظت کرنے کا پیغام دیتا ہے ۔31اکتوبر کو،ہر بار کی طرح رن فار یونٹی کا انعقاد بھی کیاجارہا ہے ۔اس میں سماج کے ہر طبقے کے ،ہر فرقے کے لوگ شامل ہوں گے ۔رن فار یونٹی اس بات کی علامت ہے کہ یہ ملک ایک ہے ۔ایک سمت میں چل رہا ہے اور ایک مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے ۔‘ایک لکشے ،ایک بھارت،شریشٹھ بھارت۔مسٹرمودی نے کہا تھا،میرے ملک کے پیارے لوگوں ،سردار پٹیل نے ملک کو اتھاد کے دھاگے میں باندھا۔اتحاد کا یہ سبق ہماری زندگی میں ہماری تہذیب کی طرح ہے اور ہندوستان جیسے تکسیری ملک میں ہمیں ہر سطح پر،ہر موڑ پر،ہر ڈگر پر،ہر پڑاؤ پر ،اتحاد کے اس سبق کو مضبوطی دینی چاہئے ۔ملک کے اتحاد اور آپسی بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لئے ہماراسماج ہمیشہ سے بہت فعال اور محتاط رہا ہے ۔ہم اپنے آ س پاس ہی دیکھیں تو ایسی کئی مثالیں ملیں گی جو باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لئے مسلسل کام کرتی رہی ہیں،لیکن کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ سماج کی کوشش،اس کا تعاون ،ذہن سے بہت جلد اوجھل ہوجاتا ہے ۔