واشنگٹن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دوراقتدار میں ہند ۔ امریکہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوا اور توقع ہیکہ ہندوستان میں منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات کے بعد ہند ۔ امریکہ تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال نئی دہلی میں ہند ۔ امریکہ 2+2 ڈائیلاگ کے انعقاد کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ وہ مودی کے پانچ سالہ دوراقتدار اور معتمدخارجہ وجے گوکھلے کے حالیہ دورہ پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔