٭ چیف منسٹر کیرالا پینارائے وجین نے مرکزی حکومت پر نئے متنازعہ قانون شہریت کے خلاف شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ سیٹیزن امبینڈمنٹ ایکٹ ہندوستان میں ہندو راشٹر کے قیام کی جانب آر ایس ایس کا پہلا قدم ہے ۔ اس کے ذریعہ وہ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں ۔ تاہم ہم انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ مسٹر وجین برسراقتدار ڈیموکریٹک فرنٹ اور کانگریس زیر قیادت یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جانب سے منعقد کئے گئے مخالف شہریت قانون کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔