نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کل خلائی اور سیٹلائٹ کمپنیوں کی اعلیٰ تنظیم انڈین اسپیس ایسوسی ایشن کا افتتاح کریں گے ۔اس ایسوسی ایشن میں کئی ہندوستانی اور عالمی کمپنیاں شامل ہیں، جن کے پاس خلائی اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین صلاحیتیں موجود ہیں۔ اس ایسوسی ایشن کے بانیوں میں بھارتی ایئرٹیل، لارسن اینڈ ٹوبرو، نیلکو (ٹاٹا گروپ)، ون ویب، میپیمائے انڈیا، والچند نگر انڈسٹری اور اننت ٹیکنالوجی لمیٹڈ شامل ہیں۔ اس کے دیگر اہم ارکان میں گودریج، ہیوجیس انڈیا، اجیسٹا-بی ایس ٹی، ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ، بی ای ایل، سینٹرم الیکٹرانکس اور میکسر انڈیا شامل ہیں۔وزیراعظم کے خودکفیل ہندوستان کے خواب کوپورا کرنے کے لئے یہ ایسوسی ایشن ہندوستانی خلائی صنعت کی اجتماعی آواز بنناچاہتا ہے ، ہندوستان کو خودکفیل، تکنیکی طورسے ترقی یافتہ اور خلائی شعبے میں رہنما بنانے کے لیے یہ ایسوسی ایشن حکومت اور اس کی ایجنسیوں سمیت ہندوستانی خلائی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرزکے لئے پالیسی وکالت کرے گی اوران کے ساتھ ہم آہنگی قائم رکھے گی۔این اینڈ ٹی اور این ایکس ٹی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر (ڈیفنس) جینت پٹیل اس ایسوسی ایشن کے پہلے چیئرمین ہوں گے اوربھارتی ایئرٹیل کے چیف ریگولیٹری آفیسر راہل وتس اس کے ساتھ وائس چیئرمین بنائے گئے ہیں۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ کو اس ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے ۔