مودی اورامیت شاہ کی راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد

   

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بی جے پی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ اور ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے اور مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ مودی نے ایکس پراپنے پیغام میں لکھا کہ راج ناتھ سنگھ جی کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارک باد اور نیک تمنائیں، آپ نے محنت اور ذہانت سے اپنی شناخت بنائی ہے ۔ ہندوستان کو دفاعی شعبے میں خود انحصار کرنے اور ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرنے کی آپ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنے ساتھی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ۔