نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں قائدین نے افغانستان میں حال ہی میں رونما ہوئے واقعات سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں، انہوں نے دہشت گردی میں اضافے کے امکانات، منشیات، ہتھیار اور انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل پر اپنے خدشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔