مودی اور فلپائنی لیڈرکی بات چیت

   

نئی دہلی ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کے ساتھ کورونا وائرس وباء پر تبادلہ خیال کیا اور یقین دلایا کہ واجبی فارماسیوٹیکل پراڈکٹس تیار کرنے ہندوستان کی مسلمہ صلاحیت بدستور ساری انسانیت کے فائدہ کیلئے دستیاب کرائی جائے گی ۔سرکاری بیان کے مطابق دونوں قائدین نے کووڈ وباء سے پیدا شدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دونوں حکومتوں کے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔