مودی اور نتن یاہو کی فون پر عالمی و علاقائی امور پر بات چیت

   

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نتن یاہو نے ہفتہ کو ٹیلی فون پر عالمی اور علاقائی اُمور پر بات چیت کی ۔ پی ایم او نے کہا کہ دونوں قائدین نے باہمی مفاد کے معاملوں پر گفتگو کی اور آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کے ساتھ ربط میں رہنے سے اتفاق کیا ۔ دفتر وزیراعظم کے بیان میں بتایا گیا کہ نتن یاہو نے مودی کو ٹیلیفون کرتے ہوئے انہیں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی اور دونوں قائدین نے خطہ کی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔