نئی دہلی ۔13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے آج علاقائی ، عالمی سلامتی ، امن اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے دونوں ملکوں کی کوششوں پر بات چیت کی۔ ٹیلی فونی گفتگو کے بارے میں سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ پوٹین نے ہندوستان کی خوشحالی امن وترقی کیلئے نیک تمنا ظاہر کی ۔