دونوں جھوٹے وعدے کرتے ہیں‘ دہلی میںریالی سے خطاب
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب کا شور آج اس وقت کئی گنا بڑھ گیا جب سیلم پور علاقہ میں راہول گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ دہلی کی عآپ حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ خاص طور سے انھوں نے اروند کجریوال کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وعدے تو خوب کیے لیکن کوئی بھی وعدہ وفا نہیں کیا۔ سیلم پور میں ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے سویدھان‘ نعرہ کے تحت منعقد عوامی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ’’کجریوال جی آئے اور کہا کہ دہلی صاف کر دوں گا، بدعنوانی مٹا دوں گا، پیرس بنا دوں گا۔ اب حالات ایسے ہیں کہ بھیانک آلودگی ہے۔ لوگ بیمار رہتے ہیں۔ پھر وہ مودی۔کجریوال پر بلاواسطہ حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے مودی جی جھوٹے وعدے اور تشہیر کرتے ہیں، ویسے ہی جھوٹے وعدے کجریوال کرتے ہیں۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔