’’مودی اور یوگی کے ظلم کے آگے نہیں جھکیں گے‘‘

,

   

لکھنو: مختار انصاری مرحوم کے بھائی افضال انصاری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر مودی اور یوگی کے ظلم کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح رمضان کے مہینہ میں جیل کے اندر زہر دے کر مختار انصاری کا قتل کیا گیا، وہ شہادت کی موت ہے۔ افضال انصاری کو انڈیا اتحاد نے غازی پور لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ افضال انصاری نے علاقہ میں بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے کہا ہے کہ اب حساب کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مودی اور یوگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ افضال انصاری نے کہا کہ ہمیں ڈرایا جارہا ہے اور جھکنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے لیکن مودی اور یوگی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔