نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں کے 200 اضلاع کے 46,000 سے زیادہ گاؤں میں سوامیتوا اسکیم کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے ۔وزیر اعظم کے دفتر نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نے دیہی ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے مقصد کے ساتھ سوا متوا اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعہ سروے کی جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعہ گاؤں میں مکانات کے مالکان کو ‘حقوق کا ریکارڈ’ فراہم کیا جائے گا۔اس اسکیم سے جائیدادوں کو منیٹائز کرنے اور بینک قرضوں کے ذریعے ادارہ جاتی قرض کو فعال کرنے ، جائیداد سے متعلق تنازعات کو کم کرنے ، دیہی علاقوں میں جائیدادوں اور پروپرٹی ٹیکس کے بہتر تخمینے میں مدد ملے گی اور گاؤں کی سطح پر جامع منصوبہ بندی کو فعال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔