مودی اڈانی، بھائی بھائی کے ماسک لگاکر مظاہرہ

   

نئی دہلی: اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ بشمول لوک سبھا میں ایل او پی راہول گاندھی اور وائناڈ ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ کے احاطے میں اڈانی معاملے پر احتجاج کیا۔احتجاجی ممبران پارلیمنٹ نے اپنے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے، جس پر مودی اڈانی، بھائی بھائی لکھا ہوا تھا۔اس دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ہاتھوں میں آئین کی کاپی پکڑے ہوئے نظر آئے۔ کانگریس کے ایم پی کے سی وینوگوپال نے کہا کہ، جب بھی اڈانی کا نام آتا ہے، حکومت ہند اس معاملے کو موڑنا چاہتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انہیں (مودی حکومت) کو اس معاملے کو موڑنے دیں، ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔اس موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے ایک بار پھر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے ذریعہ لوک سبھا ایل او پی راہول گاندھی پر لگائے گئے الزامات کو اٹھایا۔