نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی 3 سے 5 ستمبر تک برونئی اور سنگاپور کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو ایک ریلیز میں کہا کہ مسٹر مودی 3 اور 4 ستمبر کو جنوب مشرقی ایشیائی ملک برونئی میں دارالسلام کا دورہ کریں گے ۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا برونئی کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔ وزیراعظم برونئی سے ہی سنگاپور جائیں گے ۔
ڈاکٹر سوماناتھن نے کابینہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا
نئی دہلی: سینئر ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر ڈاکٹر ٹی وی۔ سوماناتھن نے جمعہ کو مرکز میں کابینہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ڈاکٹر سوماناتھن نے راجیو گوبا کی جگہ لی ہے جو کیبنٹ سکریٹری کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ وزارت خزانہ میں محکمہ اخراجات کے سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے ۔
ڈاکٹر سوماناتھن انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی ایس ایس)، تمل ناڈو کیڈر کے 1987 بیچ کے افسر ہیں۔ انہوں نے کلکتہ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول کا ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا ہے اور وہ ایک تسلیم شدہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، کوسٹ اکاؤنٹنٹ اور کمپنی سیکریٹری ہیں۔ڈاکٹر سوماناتھن مرکز میں وزیر اعظم کے دفتر میں جوائنٹ سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کارپوریٹ امور کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور واشنگٹن میں ورلڈ بینک میں کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہوئے ۔