مودی بدعنوانی نہیں‘ بدعنوانوں کو بچانے لڑ رہے ہیں:کانگریس

   

نئی دہلی:کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن گوا میں سینکڑوں کروڑ روپے کے گھپلے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔کانگریس ترجمان پون کھیرا نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ مودی کہتے ہیں کہ وہ ‘‘بدعنوانی کے خلاف لڑائی‘ لڑ رہے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ ان کی لڑائی بدعنوانوں کے لیے ہے اور گوا میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ان کی کھوکھلی باتوں کی بہترین مثال ہے ۔ گوا میں عوام کے پیسے کا 304.24 کروڑ روپے کا ایک بڑا گھپلہ ہوا ہے جس میں 20 سے زیادہ پراجکٹس من پسند پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کو بغیر بولی کے دیے گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ گوا کو لوٹا گیا، نا کھاؤںگا، نہ کھانے دوں گا محض سراب ہے ۔ بی جے پی نے گوا میں ‘منی اڈانیوں’ کا ایک گروہ بنایا ہے جو بڑے اور اچھے ٹھیکے دینے میں جوڑ توڑ کرتے ہیں۔