’’مودی بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں‘‘ : ٹرمپ

,

   

Ferty9 Clinic

رپورٹرس کے سوالات پر مودی کا ہندی میں جواب، ٹرمپ کا مزاحیہ ریمارک
بیارٹز۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں لیکن وہ اس زبان میں بار کرنا نہیں چاہتے۔جی۔7 چوٹی کانفرنس کے دوران دونوں قائدین کی ملاقات کے موقع پر ٹرمپ نے یہ ریمارک کیا۔ پر فضاء فرانسیسی شہر میں ان دونوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کی۔ مودی نے رپورٹرس کے سوالات کا ہندی میں جواب دیا۔ مودی نے رپورٹرس سے جب ہندی میں کہا کہ دونوں قائدین کو علیحدگی میں بات کرنے دیں تو ٹرمپ نے ازراہ مذاق کہا کہ ’’وہ (وزیراعظم مودی) بہت اچھی انگلش بولتے ہیں لیکن وہ (اس زبان میں) بات کرنا نہیں چاہتے۔‘‘اس ریمارک کے ساتھ ہی دنوں قائدین نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا اور وہاں موجود تمام افراد ہنسنے لگے، سارا کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا۔