مودی جاگیردارانہ حکومت چلارہے ہیں

   

Ferty9 Clinic

ٹی آر ایس ایم پی جی رنجیت ریڈی کا الزام
حیدرآباد 24 مئی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ جی رنجیت ریڈی نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی جاگیردارانہ ذہنیت سے کام کررہے ہیں اور کانگریس سے بڑھ کر خطرناک غلطیاں کررہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رنجیت ریڈی نے کہاکہ وزیراعظم تلنگانہ کو فنڈس فراہمی میں جانبداری برت رہے ہیں۔ ٹی آر ایس پارلیمنٹ میں مرکز کی پالیسیوں کے خلاف لڑائی لڑے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ گجرات کے چیف منسٹر کی حیثیت سے مودی مرکز میں وفاقی طرز حکومت پر زور دیتے تھے لیکن وہ جاگیردارانہ حکومت چلارہے ہیں۔