مودی جتنی بار کانگریس کا نام لیتے ہیں، اتنی بار ترقی کا نام لیں:پرینکا گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کل وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تقریر میں جتنی بار کانگریس کا نام لیتے ہیں، اگر اتنی بار وہ وکاس (ترقی) کا نام لے لیں تو بہتر ہوگا۔ گاندھی مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے مالوا علاقے کے قبائلی اکثریتی ضلع دھار کے موہن کھیڑا میں پارٹی کی عوامی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔