ممبئی :مہاراشٹرا میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ دوسری جانب کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی نے آج مہاراشٹر اکے بی کے سی میدان میں ایک مشترکہ ریالی سے خطاب کیا۔ اس دوران ملکارجن کھرگے نے نریندر مودی پر خوب نشانہ لگایا۔ انہوں نے مودی کا موازنہ تیمور لنگ سے کیا۔ کھرگے نے کہا کہ 400 کو پار کرنے کا نعرہ دینے والی مودی حکومت جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی کی بیساکھیوں پر چل رہی ہے۔یہی نہیں، کھرگے نے مودی کو جھوٹوں کا لیڈر بھی کہا اور مودی حکومت پر گھوٹالوں کا الزام بھی لگایا۔ملکارجن کھرگے نے کہاکہ مودی جھوٹوں کے لیڈر ہیں، مودی صاحب، آپ نے 10 سال میں جتنی گیارنٹی دی تھی، کیا اسے پورا کیا؟ آپ نے 15 لاکھ روپے کی گیارنٹی دی تھی، وہ جھوٹ نکلا۔انہوں نے کہا کہ مودی جھوٹ کے لیڈر ہیں اور جو جھوٹ بولتا ہے وہ عوام کے مفاد میں نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے اڈانی اور امبانی کو گیارنٹی دی ہے، وہ ممبئی کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ہمیں گالی دینے سے عوام مطمئن نہیں ہوتے۔ مودی صرف بات کرنا جانتے ہیں، کام کرنا نہیں جانتے۔
بی جے پی سب کچھ بیچ رہی ہے۔ اڈانی کی بندرگاہ سے منشیات برآمد ہو رہی ہے۔ ہمیں اسے روکنا چاہیے، ورنہ پنجاب ہریانہ میں جو ہو رہا ہے۔وہ یہاں بھی ہو سکتا ہے۔ چوروں کی حمایت کرنے والے مودی شاہ کو سبق سکھانا ہوگا۔ چوروں کو بھگا دو اور چارج شیٹ فائل کر کے جیل میں ڈالو۔ بی جے پی حکومت سب کچھ بیچ رہی ہے۔ کارخانے، پبلک سیکٹر، ہوائی اڈے، بندرگاہیں فروخت ہو رہی ہیں۔