مودی جی آپ کی دوسرے ملکوں میں عزت گاندھی کی وجہ سے ہے مگر آپ انہیں کا راستہ بھول گئے: موہن پرکاش

,

   

مودی جی! آپ کو گاندھی جی کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب آپ امریکا میں گئے تھے تو وہاں کی پارلیمنٹ کا اسپیکر اور صدر ٹرمپ یہ کہہ کر عزت کر رہے تھے کہ گاندھی کے ملک سے آئے ہیں، مگر آپ انہیں کا رستہ بھول گئے، ان خیالات کا اظہار انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور ترجمان موہن پرکاش نے کیا جو گاندھی جینتی کے موقع پر عوام الناس سے مخاطب تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کردیا جبکہ کانگریس کے دور میں کشمیر کو خصوصی درجہ دے کر انکا وزیر اعلیٰ اور گونر کو منتخب کرنے کا حق دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو 35a کو بھی ہٹا کر دکھائیے۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی کانام تو یہ لوگ لیتے ہیں مگر ان کے بغل میں گوڈسے ہے ان کو گاندھی کا راستہ یعنی عدم تشدد کے راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت تھی۔

(سیاست نیوز)

دیکھیں پوری ویڈیو۔

YouTube video