مودی جی پلیز! اپنے آئی ٹی سیل کو نفرت پھیلانے سے روکیں: اداکارہ رینوکا شہانے

,

   

ممبئی: مشہور فلم اداکارہ وفلم ساز رینو کا شہانے کی جانب سے وزیر اعظم نریند ر مودی کوٹوئٹر پر کمینٹ کرتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ شہریت ترمیمی قانون پرملک بھرمیں جاری احتجاج کے سلسلہ میں مودی نے گذشتہ روز ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں امن اتحاد اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کا وقت ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا جواب دیتے ہوئیکہا کہ سر! برائے مہربانی آپ کے پارٹی کے آئی ٹی سیل کو ٹوئٹر ہینڈل سے عوام کو دور رہنے کیلئے کہیں۔ کیونکہ یہ سب سے زیادہ افواہیں اور جھوٹ پھیلارہا ہے۔ اور یہ بھائی چارہ امن و اتحاد کے سبب سے بڑے مخالف ہیں۔حقیقی ٹکڑے ٹکڑے گینگ تو سر آپ کے آئی ٹی سیل ہی ہیں۔پلیز ان کو نفرت پھیلانے سے روکیں۔