ملک میں بیروزگاری میں اضافہ پر راہول گاندھی کی تنقید
نئی دہلی ۔ /10 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے روزگار کے موقعوں کی پیداوار کے مسئلہ پر آج مرکز کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ نااہلی اور گھمنڈ نے اس حکومت کو اخلاقی دیوالیہ کی ایک بدترین مثال بنادیا ہے ۔ راہول گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں اوبر ڈرائیور کو یہ کہتا بتایا گیا ہے کہ حکومت ملازمتیں نہیں دی ہے ۔ تاہم لاکھوں روپئے خرچ کرنے کے بعد اس کو ایک ملازمت ملی ہے ۔ ڈرائیور نے یہ ریمارک اس وقت کیا جب اس سے نیتی آیوگ کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس میں اولاسراوبر کی طرف سے 20 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔ راہول گاندھی نے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ ’ نااہلی اور گھمنڈ نے اس حکومت کو اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مسلمہ مثال بنادیا ہے ‘ ۔ راہول گاندھی بالخصوص ملازمتوں کے معاملہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے کٹرناقد ہیں اور اکثر ان پر وعدوں کی تکمیل نہ کرنے کا الزام عائد کیا کرتے رہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے حکومت اور وزیراعظم پر تازہ ترین حملہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب ایک انگریزی روزنامہ کے سروے کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ 45 سال کے مقابلے فی الحال سب سے زیادہ ہے ۔