مودی حکومت تحفظات کو ختم کرنے کوشاںفیول قیمتوں میں اضافہ پر سخت تنقید ۔ ای دیاکر راو کا خطاب

   


حیدرآباد ۔ وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عوامی شعبہ کے اداروں کو خانگی شعبہ کے حوالے کرتے ہوئے تحفظات کو ختم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت پکوان گیس سلینڈرس ‘ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ پٹرول کی قیمتیں 100 روپئے فی لیٹر تک پہونچ گئی ہیں جبکہ پکوان گیس سلینڈر کی قیمتیں بھی 1000 روپئے فی سلینڈر تک پہونچ چکی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے انتخابی جلسوں اور ریالیوں میں پکوان گیس سلینڈرس کے ساتھ احتجاج کریں۔ دیاکر راو نے تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ کمیشن کے نائب صدر نشین بی ونود کمار اور گورنمنٹ چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر کے ساتھ ورنگل میونسپل کارپوریشن کیلئے ٹی آر ایس کے مختلف امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیاکر راو نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے عوام کو پندرہ لاکھ روپئے ہر بینک کھاتے میں جمع کروانے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ دو کروڑ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ اس کے علاوہ بی جے پی حکومت نے قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سرکاری کمپنیوں کو خانگی شعبہ کے حوالے کرتے ہوئے تحفظات کے نظام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مرکزی حکومت کورونا بحران سے نمٹنے تلنگانہ کو خاطر خواہ مقدار میں آکسیجن سربراہ کرنے میں بھی ناکام ہوگئی ہے