نئی دہلی:ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے نریندر مودی حکومت پر دفاعی، سلامتی اور سماجی تحفظ میں ناکام رہنے اور پارلیمانی وقار اور وفاقی ڈھانچہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہاکہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی مانگ پر وہ تحریک چلارہے کسانوں کے ساتھ ہیں۔ٹی ایم سی کے ڈیرک او برائن نے ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوے کہاکہ فی الحا ل ملک میں ایک ناکام حکومت ہے جو تمام اہم محاذ پر ناکام رہی ہے ۔ اس سے ملک میں خوفزدہ کرنے اور دھمکانے کا ماحول بن گیا ہے ۔ نامہ نگاروں، سیاستدانوں اور سماجی کارکنوں کو خوفزدہ و دھمکایا جارہا ہے ۔