مودی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کی پابند

,

   

بچوں کا مستقبل محفوظ ، مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی ٹوئیٹر پر مسلسل تحریریں

نئی دہلی۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مودی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کی پابند ہے ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے اتوار کے دن کہا کہ مودی حکومت کے اپنے اولین 100دن کی معیاد میں کئی کارنامے ہیں جن میں خواتین کو طلاق ثلاثہ کے خوف سے نجات دلوانا ، بچوں کی جنسی ہراسانی کے خلاف سخت قوانین بنانا بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے مودی حکومت کو تاریخی پہلے 100دن کی معیاد کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنی پالیسی، فیصلوں اور منصوبوں کے ذریعہ شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے ۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹ میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے اہم اقدامات کا حوالہ دیا جو مودی حکومت نے اپنی دوسری میعاد کے دوران کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں ہندوستان کو تغذیہ بخش ملک بنانے کا پروگرام بنایا گیا اور سخت قانون ’پاسکو ‘مدون کیا گیا ۔ خواتین کو طلاق ثلاثہ سے نجات دلوائی گئی ، اجوالا اسکیم سے 8کروڑ افراد نے استفادہ کیا ۔ صحت و صفائی کے اقدامات کئے گئے اور پوشن ابھیان کا مرکز کی جانب سے 2018ء میں آغاز کیا گیا جس سے کم وزن افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ۔ اسٹنٹ ڈالنے اور ناقص تغذیہ بچوں میں اخراج خون ، نوجوان لڑکیوں اور خواتین میں اخراج خون کے واقعات میں کمی آئی ۔ بچوں کا جنسی استحصال سے تحفظ قانون منظور کیا گیا جس کے تحت سنگین واقعات میں سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے ۔ دیگر جرائم جیسے نابالغ افراد کے پارلیمنٹ پر حملہ جیسے جرائم کی صورت میں سخت سزا دی جاسکتی ہے ۔حکومت نے اپنے دور میں صحت و صفائی کے انتظامات میں بھی اضافہ کیا اور نیپکنس کی سہولت فراہم کی اور ان کی جنم انوسندھان کیندر پر فروخت کا اہتمام کیا جن کی قیمت ڈھائی روپیہ فی نیپکنس مقرر کی گئی ۔ ہفتہ کے دن حکومت نے 8کروڑ مفت پکوان گیس کنکشن غریب عوام کو فراہم کرنے کا نشانہ مکمل کرلیا ۔