نئی دہلی: کانگریس نے ج راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت ملک میں خوف کا ماحول پیدا کر رہی ہے اور افراد کے درمیان امتیازی سلوک کر رہی ہے ۔کانگریس کے رکن ابھیشیک منو سنگھوی نے امیگریشن اینڈ فارنرز بل 2025 پر ایوان میں بحث شروع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اس کی مخالفت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں خوف کی فضا پیدا ہوگی۔