مودی حکومت دہلی تشدد پر بحث کیلئے تیار

   

نئی دہلی ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی تشدد پر لوک سبھا میں بحث کیلئے اپوزیشن کے دباؤ کو قبول کرتے ہوئے مودی حکومت نے بحث کرانے کیلئے حامی بھر لی ہے ۔ لوک سبھا کے ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ /11 مارچ کو وقفہ سوالات کے بعد پہلے ایوان میں ضروری کاغذات پیش کئے جائیں گے اس کے بعد دہلی کی صورتحال پر بحث کی جائے گی ۔ ایوان میں دو دن کیلئے وقفہ صفر نہیں ہوگا ۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ میں دہلی فساد پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کررہی تھیں ۔ حکومت اس دباؤ کو قبول کرتے ہوئے بحث کرانے کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔