چینائی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت تمل سمیت تمام علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔شاہ نے یہ بات سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے علاقائی تربیتی مرکز کے 56ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے چول راج کمار کی یاد میں اس کا نام بدل کر راجدتیہ چولن ریجنل ٹریننگ سنٹر رکھ دیا۔