مودی حکومت ملک کو ہول سیل میں فروخت کر رہی ہے: ڈاکٹر نارائنا

   

۔ 19 جماعتوں کی جانب سے 27 ستمبر کو بھارت بند
حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت ملک کو ہول سیل میں کارپوریٹ کمپنیوں کو فروخت کر رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائنا نے عوامی شعبہ کے اداروں کو خانگیانے کی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کئی اہم شعبہ جات کی سرمایہ نکاسی کرتے ہوئے خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلویز ، روڈس اور دفاعی شعبے میں کارپوریٹ اداروں کی مداخلت کی بنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ مودی حکومت کے فیصلے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر نارائنا نے الزام عائد کیا کہ حکومت سے قربت رکھنے والے اداروں کو عوامی ادارے حوالے کرنے کی سازش کے پس پردہ بعض صنعتی گھرانے ہیں۔ نارائنا نے وزیراعظم نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ اور کہا کہ 19 سیاسی جماعتوں کے جانب سے 27 ستمبر کو بھارت بند منائے جائے گا ۔ خانگیانے کی پالیسی کے علاوہ بیروزگاری میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ ملک میں ہم خیال اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کے خلاف متحدہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو جماعتوں کے علاوہ ٹریڈ یونین تنظیموں نے بھی تعاون کا اعلان کیا ہے ۔ R