جے پور: راجستھان میں ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی اور کورونا قہر کو روکنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف گاؤں گاوں اور گلی گلی میں احتجاجی مظاہرا کر کے اسے بے نقاب کرنے کا کام کیا جائے گا ۔ مسٹرڈوٹاسرا نے آج یہاں اجمیر روڈ پر پٹرول پمپ والے ہنومان جی کے مندر کے پاس مہنگائی کے سلسلے میں کئے جا رہے کانگریس کے مظاہرے میں شریک ہوکر یہ بات کہی۔