انجمن اسلام میں مزید سہولیات کا اعلان ہوگا، سیول سروس تربیتی پروگرام ، مرکزی وزیر کااعلان
ممبئی : انجمن اسلام میں جلدمزید تعلیمی سہولیات کا اعلان ہوگااور طلباء وطالبات کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنے کیے اقلیتی امور کی وزارت کے تحت بہت سے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔اس کا اعلان آج یہاں پنویل میں واقرانجمن اسلام کالسیکر آئی ٹی کمپلکس میں سول سروس تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ مرکزی وزیراور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر نقوی نے مزید کہا وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں کسی بھی تعصب کے بغیر سبھی کو ہر ایک شعبہ حیات میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔کیونکہ نریندر مودی نے ذات پات برادری سے بالاتر ایک عوامی لیڈر کی حیثیت حاصل کرلی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ان کا باوقار مشترکہ خودمختاری کا عزم کامیاب ہوتا ہے ۔انہوں نے متاثرسیاسی ثقافت کی زنجیر کوتوڑ کرعام افراد ک ’ترقی،بھائی چارگی کا سچا ساتھی بنادیا ہے ‘۔ مختار عباس نقوی نے کہاکہ گزشتہ آٹھ سال سے مودی حکومت نے معاشرے کے تمام طبقات کی معاشرتی ،اقتصادی،تعلیمی خودمختاری کے لیے بلارکے بناتھکے انتھک مشقت محنت کو نتائج میں تبدیل کرکے ترقی کو اعتماد میں۔ تبدل کردیا ہے ۔اقلیتی معاشرہ جس کا سیاسی استحصال تویوتا رہا ہے ،لیکن خودمختاری نہیں حاصل ہوئی۔ نقوی نے کہاکہ آٹھ سال قبل 2014 تک صرف تین کروڑ اقلیتی طلبائکو اسکالرشپ دی گئی تھی،وہیں گزشتہ 8برسوں میں پانچ کروڑ بیس لاکھ اقلیتی طلباء وطالبات کو اسکالر شپ دی گئی ہے ،یہی سبب ہے کہ مسلم طالبات کی ڈراپ آؤٹ کی شرح 70فیصد سے گھٹ کر تیس فیصد رہ گئی ہے اور اسے مزید کم کیا جائیگا۔