مودی حکومت میں جملہ 82سکریٹریرز میں سے صرف4کا تعلق ایس سی /ایس ٹی سے

,

   

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت میں مختلف وزارت میں خدمات انجام دے رہے 82سکریٹریز میں سے صرف چار سکریٹریوں کا تعلق ایس سی /ایس ٹی طبقہ سے بتایا جاتا ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ پرسنل ٹریننگ کے وزیر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ مودی حکومت میں چار سکریٹری ایس سی /ایس ٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان میں ڈپارٹمنٹ آف پرسنس وتھ ڈس ابلیٹیز‘ محکمہ لینڈ ریسارس‘ محکمہ فارمااور منسٹری آف لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ میں ایک ایک ایس سی /ایس ٹی سے تعلق رکھنے والا سکریٹری ہے۔ یہ سوال سی پی آئی (ایم) کے رکن پارلیمنٹ کے سوماپرساد نے راجیہ سبھا میں کیا تھا۔ این سی پی کے رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے حکومت سے خواہش کی کہ سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈپٹی سکریٹری کے عہدوں پر دلت‘ مسلمان‘ او بی سی اور آدیواسیوں کو فائز کریں۔