مودی حکومت میں مزدوروں کے حقوق پامال

   

سنگاریڈی میں سی پی ایم کے زیراہتمام یوم مئی پروگرام سے ضلع سکریٹری جئے راج کا خطاب
سنگا ریڈی 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سی پی ایم کے ضلع سکریٹری گولاپلی جئیراج نے کہا کہ سرخ پرچم قربانیوں کے ذریعے جنم لیا ہے اور یہ حقوق جدوجہد سے ہی حاصل ہوتے ہیں یوم مئی کے موقع پر سی پی ایم کے زیراہتمام چکلی الامہ مجسمہ سے کیول کشن بھون تک ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا کیول کشن بھون میں سی پی ایم قائدین کارکنان کے علاوہ مزدوروں کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں سے ہوئی نا انصافیوں اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہونا چاہیئے ۔ یوم مئی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شکاگو میں مزدوروں کی عظیم جدوجہد، جہاں 8 گھنٹے کے کام کے دن کے لیے خون بہایا گیا اور جانیں قربان کی گئیں، یوم مئی کے نام سے مشہور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے سے محنت کش طبقے نے بہت سے حقوق حاصل کیے ہیں۔ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے تاریخ میں بے مثال حالات پیدا کیے ہیں۔ وہ انتہائی گھناؤنے طریقوں سے ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔ وہ لیبر قوانین کو پامال کر رہے ہیں جن کے لیے صدیوں سے جدوجہد کی اور حاصل کیا انہوں نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں، خواتین، قبائلیوں اور اقلیتوں کے حقوق کو بغیر کسی روک ٹوک کے پامال کیا جا رہا ہے کسی بھی موقع پر کوئی ترقی نہیں دی جا رہی ہے حکومت مزدوروں کے حقوق کو پامال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جو چار لیبر کوڈز کے ذریعے مزدوروں کے حقوق پر شدید حملہ کر رہے ہیں، اور من مانی کام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی یوم مئی کے جذبے سے بھرپور جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر سی پی ایم کے ضلع سکریٹری نرسملو، ضلعی کمیٹی کے ارکان ریونت کمار، کرشنا، قائدین اشوک، بالاراجو، مہیندر، سائی، کمار، سنگنا، پدمما، درگاما، ممتا، سجتا، شمیم دیگر نے حصہ لیا۔