نئی دہلی : نریندر مودی کی قیادت میں 2014 ء میں بی جے پی نے بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ اقتدار سنبھالا اور ایسے ایسے وعدے بھی کرڈالے جو بالعموم سیاسی پارٹیاں نہیں کرتی ہیں جیسا کہ بیرون ملک موجود کالا دھن وطن واپس لاکر ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کروانا۔ اِسی طرح مودی حکومت نے متعدد دعوے کئے لیکن عملاً کوئی دعویٰ پورا نہیں ہوا اور آج 6 سالہ مودی اقتدار میں معیشت کی بُری حالت ہوچکی ہے۔ شرح ترقی 5.0 فیصد سے کافی نیچے چلا گیا ہے اور جاریہ عالمی وباء کورونا وائرس کے درمیان ہندوستانی معیشت میں سدھار کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ہیں۔ حسب ذیل چند نامور کمپنیوں کی موجودہ معاشی حالت یا یوں کہنا بہتر ہوگا کہ اُنھیں حالیہ برسوں میں کس قدر نقصان ہوا، اُس کی مختصراً تفصیل پیش کی جارہی ہے۔
