مودی حکومت میں ہر بیٹی کی جان کو خطرہ

   

Ferty9 Clinic

دہلی وحشیانہ واقعہ کے خلاف کاغذ نگر میں احتجاج، مختلف رہنماؤں کا خطاب

کاغذ نگر ۔ کاغذ نگر میں جمعہ کے روز شام کے اوقات کاغذ نگر کے سیکولر ذہن رکھنے والے اور کاغذ نگر کے نوجوانوں اور غیر مسلم لوگوں اور ایم آئی ایم پارٹی صدر عبدالمبین کی زیر نگرانی میں دہلی میں ڈیفنس میں خدمات انجام دینے والی صبیحہ سیفی کا بہیمانہ قتل اور مجرمین کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کاغذنگر میں جمعہ کے روز بعد نماز مغرب را جو گاندھی چور راستہ سے سیاست چوک تک امن و شانتی کینڈل ریلی نکالی گئی, واپس ریلی راجو گاندھی چور راستے پہنچ کر ریلی جلسے میں تبدیل ہوگئی, اس موقع پر مسلم منارٹی قائدین ذاکر قریشی, مینارٹی صدر عبدالوہاب کے علاوہ مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی, اس موقع پرجناب عبدالمبین نے کہا کہ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ڈیفنس میں خدمات انجام دینے والی مسلم لڑکی صبیحہ سیفی کے ساتھ عصمت ریزی کرتے ہوئے بہیمانہ قتل کیا گیا، آج بھی مجرم قانون کے شکنجے سے باہر گھوم رہے ہیں اس کے باوجود دہلی حکومت اور مرکزی حکومت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اس لیے دہلی حکومت اور مرکزی حکومت سے سیکولر ذہن رکھنے والے اور مسلم مینارٹی قائدین کا مطالبہ ہے کیا ڈیفنس میں عوامی خدمت انجام دینے والی صبیح سیفی کے قاتلوں کو پکڑ کر کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا, اس موقع پر انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کے نعرے کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ہر بیٹی خطرے میں لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے مذمتی بیان ابھی تک نادیہ جانے پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں ہندوستان کی تمام بیٹیوں کی آبرو اور جان خطرے میں ہیں, فوری طور پر قاتلوں کو پکڑ کر پھانسی کی سزا دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے معاوضہ اور افراد خاندان کو نوکری دینے کا مطالبہ کیا گیا, اس کینڈل ریلی میں نوجوانوں کی جانب سے بڑے جوش اور غصے کے ساتھ صبیحہ سیفی کے ساتھ انصاف کرنے ک حق میں نعرے لگائے گئے. اس موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔