نئی دہلی۔ 8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا نے نوٹ بندی کے تین سال پر مودی حکومت کا بغیر سوچے سمجھے لیا گیا فیصلہ قرار دیا اور سوال کیا کہ اسے بتانا چاہئے کہ اس سے ملک کو کیا حاصل ہوا ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نوٹ بندی کے فائدے کے سلسلے میں جو دعوے تھے ان کو خود آر بی آئی نے غلط قرار دیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی اور ان کے ساتھی بھی شاید اسے بے تکا فیصلہ مان چکے تھے ۔ اس لئے 2017 کے بعد انہوں نے اس سلسلے میں تبصرہ کرنا بند کردیا تھا۔