مودی حکومت نے جموں و کشمیر میں امن قائم کیا : شاہ

   

جموں : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی 6 سالہ حکمرانی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں امن قائم ہوا ہے۔ اس ریاست میں 1990ء سے بدامنی جاری تھی۔ امیت شاہ نے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور ان کے نظم و نسق کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست جموں و کشمیر میں حالیہ منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کو پرامن طریقہ سے مکمل کیا ۔ وزیراعظم کو جموں و کشمیر کے عوام سے گہرا لگاؤ ہے۔ ہم جب بھی وزیراعظم سے ملتے ہیں، ان کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر کی ترقی کو تیز کیا جائے اور عام آدمی کو فوائد حاصل ہوں۔