مودی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر برباد کردیا:راہول

,

   

غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ہر محاذ پر کمزور ، نوٹ بندی سے معیشت کی بربادی شروع

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو برباد کردیا ہے اور اس سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم ہر محاذ پر کمزور ثابت ہورہے ہیں۔ گاندھی نے چہارشنبہ کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا‘‘ملک آج مودی کے ذریعہ پیدا ہونے والی تباہی کی زد میں ہے ۔ آج جی ڈی پی میں منفی 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ آئی ہے ۔ 45 برسوں میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ۔ بارہ کروڑ ملازمتیں چلی گئیں۔ ریاستوں کو ان کے حصے کے جی ایس ٹی کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔ ’’انہوں نے حالیہ واقعات پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا‘‘ہمارے یہاں آج دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔ ہماری سرحد پر بیرونی قوتیں جارح بنی ہوئی ہیں‘‘۔اس سے پہلے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے ڈی جی پی شرح ترقی میں بھاری گراوٹ کو لے کر منگل کے روز حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد سے یکے بعد دیگرے غلط پالیسیاں اپنائی گئیں۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا ڈی جی پی۔ 23.9 فیصد ہو گئی۔ ملک کی معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی۔ تب سے حکومت نے ایک کے بعد ایک غلط پالیسیوں کی لائن لگا دی’۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا کہ حکومت نے ملک کی معیشت ڈبو دی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا ‘

آج سے 6 ماہ پہلے راہل گاندھی نے اقتصادی سونامی آنے کی بات کہی تھی۔ کورونا بحران کے دوران ہاتھی کے دانت دکھانے جیسا ایک پیکج کا اعلان ہوا۔ لیکن آج حالت دیکھئے۔ ڈی جی پی۔ 23.9 فیصد تک گر گئی۔ بی جے پی حکومت نے معیشت کو ڈبو دیا۔