مودی حکومت نے میرے سینڈل چوری کروائے احتجاجی خاتون کسان کا الزام

,

   

نئی دہلی: کسانوں کے احتجاج کے دوران ایک خاتون نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ احتجاج کے مقام سے مودی حکومت نے ان کے سینڈل چوری کروائے ہیں تاکہ انہیں احتجاج سے روکا جاسکے ۔ خاتون کے ان الزام پر مبنی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ، اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون کہہ رہی ہے کہ مودی حکومت اس کی سینڈل کی چوری کی ذمہ دار ہے۔ اس نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اس کے سینڈل واپس کردیں۔ ویڈیو میںخاتون نے اپنا تعارف ٹھاکر گیتا بھٹی کے نام سے کروایا جو کہ ایک کسان تنظیم کے خواتین ونگ کی سربراہ ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے ارد گرد دیگر احتجاجی خواتین کو بھی دیکھا گیا ہے۔