مودی حکومت نے چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت سے جانشین تجویز کرنے کو کہا: ذرائع

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ادے امیش للت کو خط لکھا ہے، جس میں ان سے اپنا جانشین نامزد کرنے کو کہا ہے۔ ذرائع نے یہ اطلاع آج (جمعہ کو) دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خط جمعہ کی صبح ہی بھیجا گیا ہے جسٹس ادے امیش للت 8 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ سی جی آئی کے بعد سب سے سینئر جج ہیں اور اس عہدے کے اہم دعویدار ہیں۔ چیف جسٹس سینئر ترین جج کو اپنا جانشین نامزد کرتے ہیں۔ اس روایت کے مطابق جسٹس چندر چوڑ ملک کے 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں۔ جسٹس چندر چوڑ سپریم کورٹ میں شامل ہونے سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ 2016 میں انہیں ترقی دے کر سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اس سے پہلے جسٹس چندر چوڑ 2000 سے 2013 تک بمبئی ہائی کورٹ میں جج رہ چکے ہیں۔