مودی حکومت پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کا الزام:کجریوال

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کجریوال نے پیر کو کہا کہ 2015 کا یہ واقعہ ہے جب سے مودی حکومت مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ لوگوں پر طرح طرح کا دباؤ ڈالا جاتا ہے اور ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ میرے خلاف بیان دیں۔ بہت سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کجریوال نے کہا کہ ملک کے لیے کام کرنے کی بجائے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لیے 24 گھنٹے سازشیں کرتے رہتے ہیں۔