احمدآباد 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی وڈرا نے مودی حکومت کو آج اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملک میں آج جو کچھ بھی ہورہا ہے اُس پر اُنھیں سخت افسوس ہے۔ پرینکا گاندھی کانگریس کی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد گجرات میں آج پہلی مرتبہ ریلی سے خطاب کررہی تھیں۔ ضلع گاندھی نگر کے دیہات اڈالاج کے قریب منعقدہ ریلی میں یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی بھی موجود تھے۔ پرینکا نے الزام عائد کیاکہ مودی حکومت نے ملک کے کروڑوں عوام کو روزگار کی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل نہیں کی ہے۔