مودی حکومت کا بجٹ ، پانی کا بلبلہ، ہوائی غبارہ اور انتخابی بلف: محمد علی شبیر

   

حیدرآباد یکم / فروری ( این ایس ایس ) سینئیر کانگریس لیڈر و رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ مرکزی عبوری بجٹ کو پانی کا بلبلہ اور ہوائی غبارہ اور ’’ انتخابی بلف ‘‘ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش کردہ عبوری بجٹ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ضروریات کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ انکم ٹیکس چھوٹ اور وظیفہ کے ذریعہ صرف اوسط آمدنی والے طبقہ اور غیر منظم شعبہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔